Welcome to JEHANPAKISTAN   Click to listen highlighted text! Welcome to JEHANPAKISTAN
تازہ ترینتحریکخبریں

فواد چوہدری کے خود کو نیلسن منڈیلا سے ملانے کے بیان پر شہباز گل کا دلچسپ تبصرہ

تحریک انصاف کے سینئر رہنما شہباز گل نے فواد چوہدری کے خود کو نیلسن منڈیلا سے ملانے کے بیان پر دلچسپ تبصرہ داغ دیا۔

میڈیا سے گفتگو میں شہباز گل نے کہا کہ جیسی قوم ویسا نیلسن منڈیلا، فواد چوہدری میرے بھائی اور دوست ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عوام کو انہیں نیلسن منڈیلا مان لینا چاہیے، کیونکہ جیسے عوام کے کرتوت ہیں، انہیں ویسا ہی نیلسن منڈیلا ملنا ہے۔

فواد چوہدری نے 25 جنوری کو عدالت پیشی کے موقع پر کہا تھا کہ ان پر جو مقدمہ ہوا ہے یہی مقدمہ نیلسن منڈیلا پر بھی ہوا تھا۔

اس سے پہلے شہباز گِل اپنی پیشی پر بھی پارٹی رہنماؤں کی غیر حاضری کا شکوہ کرچکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کی ہدایت کے باوجود ہمارے لوکل لیڈرز تاریخوں پر آنے کی زحمت نہیں کرتے، ایسے معلوم ہوتا ہے جیسے کوئی میرا ذاتی مقدمہ ہو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Click to listen highlighted text!