تازہ ترینتحریکخبریں

رہائی کے بعد فواد چوہدری کی عمران خان سے ملاقات

 تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے رہائی کے بعد عمران خان سے ملاقات کی۔

فواد چوہدری نے لاہور میں عمران خان سے ملاقات کی، اس موقع پر پارٹی رہنماؤں نے فواد چوہدری کا پرتپاک استقبال کیا۔عمران خان نے فواد چوہدری کی سیاسی جدوجہد کی کھل کر تعریف کی۔

فواد چوہدری کی اہلیہ کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ عمران خان ان کی بیٹیوں سے بھی ملے ہیں، اظہار یکجہتی پر سب کے شکر گزار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ  نگراں وزیر اعلیٰ کی جانب سے کوئی سپورٹ نہیں ملی، ہم عمران خان کےساتھ کھڑے ہیں، کہیں جانے والے نہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button