تازہ ترینتحریکخبریںسیاسیات

محسن نقوی کی تقرری، لاہور میں جگہ جگہ مظاہرے

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا پنجاب کے نگراں وزیر اعلیٰ محسن نقوی کی تقرری کے خلاف صوبائی الیکشن کمشنر کے دفتر کے سامنے احتجاج جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے کارکنان الیکشن کمشنر کے دفتر کے باہر “محسن نقوی نا منظور” اور “الیکشن کمیشن نامنظور” کے نعرے لگا رہے ہیں۔

الیکشن کمیشن کے متعصبانہ فیصلے کیخلاف عوام کی بڑی تعداد الیکشن کمیشن آفس لاہور پہنچ گئی جبکہ صوبائی الیکشن کمشنر آفس کے باہر پولیس اہلکاروں کی بڑی تعداد بھی موجود ہے۔

اس موقع پر پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر نے کہا کہ زرداری کا بیٹا ہمیں منظور نہیں، اس عوام کے صبر کو مت آزمایا جائے، محسن نقوی تم سن لو اگر کچھ ایسا کیا تو تم کو بھگتنا ہو گا۔

دوسری جانب اعجاز چوہدری نے کہا کہ حق غالب آکر رہتا ہے، سپریم کورٹ 2016 کا فیصلہ ہے جو پلی بارگین کریگا وہ عوامی عہدے پر نہیں آسکتا، نگراں وزیراعلیٰ کیخلاف احتجاج ہمارا حق ہے، آج کا احتجاج صرف لاہور میں ہوگا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button