تازہ ترینخبریںسیاسیات

سابق وفاقی وزیر پیر امین الحسنات سمیت چھ لیگی رہنما جلد تحریک انصاف کا حصہ بننے جا رہے ہیں

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے  دعویٰ کیا ہے کہ مسلم لیگ ن کے پنجاب سے پانچ سے چھ رہنما جلد تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرنے جا رہے ہیں۔

ان کے مطابق آج تحریک انصاف کا وفد سابق لیگی رہنما پیر امین الحسنات کے گھر جا رہا ہے جنھوں نے تحریک انصاف مں شمولیت اختیار کرنے پر آمادگی ظاہر کر دی ہے۔ ان کے مطابق تحریک انصاف کا وفد ان کی باقاعدہ تحریک انصاف میں شمولیت کے لیے ان کے گھر بھیرہ جا رہا ہے ۔

بھیرہ پنجاب کے شہر سرگودھا کی تحصیل ہے۔

اپنے ایک ایک ٹویٹ میں سابق وزیر برائے مذہبی امور اور پاکستان مسلم لیگ ن کے سابق رہنما پیر محمد امین الحسنات کی تحریک انصاف میں شمولیت کو خیرمقدم کرتے ہوئے اسے ’انتہائی اہم‘ قرار دیا ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ ’پیر صاحب اور ان کا خاندان سرگودھا، راولپنڈی ڈویژن سمیت پورے پاکستان اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں میں اثر و نفوذ رکھتا ہے اور خانوادوں کا بہت بڑا سلسلہ بھیرہ شریف سے وابستہ ہے۔‘

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button