تازہ ترینخبریںپاکستان

بولان: دھماکے کی شکار جعفر ایکسپریس کی بوگیاں تاحال اٹھائی نہ جاسکیں

بلوچستان کے ضلع بولان میں دھماکے سے متاثرہ ٹرین جعفر ایکسپرس کی بوگیاں پٹری سے اٹھانے کا کام تاحال مکمل نہیں ہو سکا۔

ریلوے حکام نے کے مطابق آج پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس کو سبی سے چلائے جانے کا امکان ہے۔

ریلوے حکام کے مطابق بولان کے پنیر ریلوے اسٹیشن کے قریب گزشتہ روز ٹریک پر دھماکا ہوا تھا۔

ریلوے حکام نے بتایا ہے کہ دھماکے اور بوگیاں الٹنے سے 18 مسافر زخمی ہوئے تھے، جنہیں سی ایم ایچ سبی منتقل کیا گیا تھا۔

جعفر ایکسپریس مچ سے پشاور جا رہی تھی جسے دھماکے کا نشانہ بنایا گیا، ریلوے ٹریک پر دھماکا ریموٹ کنٹرول ڈیوائس سے کیا گیا۔

دھماکے سے متاثرہ جعفر ایکسپریس کے مسافروں کو لانے کے لیے سبی سے ریلیف ٹرین روانہ کی گئی تھی جبکہ دھماکے کے بعد پشاور سے مچ آنے والی جعفر ایکسپریس کو سبی روک لیا گیا تھا۔

دھماکے سے متاثرہ ٹرین کے پشاور جانے والے مسافروں کو سبی سے روانہ کیا گیا جبکہ پشاور سے مچ آنے والی ٹرین کے مسافروں کو سبی سے بسوں کے ذریعے کوئٹہ لایا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button