تازہ ترینخبریںپاکستان

پُرامن انتخابات اولین ترجیح ہے: نگراں وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا اعظم خان

خیبر پختون خوا کے مقرر کردہ نگراں وزیرِ اعلیٰ اعظم خان کا کہنا ہے کہ پُرامن انتخابات اوّلین ترجیح ہے۔

’جیو نیوز‘ سے گفتگو کے دوران انہوں نے کہا کہ انتخابات کرانا الیکشن کمیشن کا کام ہے، تاہم ہم الیکشن کمیشن کو بھرپور تعاون فراہم کریں گے۔

اعظم خان نے کہا کہ صوبے میں امن وامان کا مسئلہ ہے، مہنگائی کا مسئلہ ہے، ان مسائل کو کم کرنے کے لیے اقدامات کرنے کی کوشش کروں گا۔

نگراں وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا کا یہ بھی کہنا ہے کہ میں نگراں وزیرِ داخلہ رہ چکا ہوں، میں نے انتخابات میں الیکشن کمیشن کو مکمل سپورٹ کیا تھا۔

اعظم خان نگراں وزیرِ اعلیٰ KPK مقرر

واضح رہے کہ گورنر خیبر پختون خوا حاجی غلام علی نے اعظم خان کی بطور نگراں وزیرِ اعلیٰ تقرری کے احکامات جاری کر دیے۔

گزشتہ روز خیبر پختون خوا حکومت اور اپوزیشن میں نگراں وزیرِ اعلیٰ کے لیے اعظم خان کے نام پر اتفاق ہوا تھا۔

اعظم خان کون ہیں؟

اعظم خان ماضی میں چیف سیکریٹری سمیت دیگر عہدوں پر فائز رہ چکے ہیں، وہ سابق نگراں وفاقی وزیر بھی رہے ہیں۔

اعظم خان پیٹرولیم اور مذہبی امور کی وزارتوں کے وفاقی سیکریٹری بھی رہے ہیں۔

انہوں نے لنکنز اِن لندن سے بار ایٹ لاء کی ڈگری حاصل کی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button