انتخاباتتازہ ترینخبریںپاکستان

کراچی : پیپلزپارٹی 46 جبکہ جماعت اسلامی 22 نشستیں جیت گئی

 کراچی کی 246  یوسیز میں سے 89 یوسیز کے نتائج سامنے آگئے جن میں پیپلزپارٹی 46 یوسیز کے ساتھ پہلے، جماعت اسلامی 22 نشستوں کے ساتھ دوسرے اور پی ٹی آئی 14 نشستوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔

کراچی میں میں اب تک مسلم لیگ (ن) نے تین، جے یو آئی (ف) نے 2 جبکہ ٹی ایل پی اور آزاد امیدوار نے ایک ایک نشست حاصل کی ہے۔

کراچی کے ضلع جنوبی کے چیئرمین کا نتیجہ مکمل ہوگیا جس میں 26 میں سے 15 یونین کمیٹیز پر پیپلز پارٹی اور 9 پر تحریک انصاف کامیاب ہوئی ہے، ضلع جنوبی میں ایک نشست پر تحریک لبیک کا پینل منتخب ہوا اور ایک نشست پر انتخاب ملتوی ہوگیا۔

لیاری ٹاؤن کی 13 میں سے 12 نشستوں کے نتائج سامنے آ چکے ہیں جن میں سے 11 نشستیں پیپلز پارٹی نے جیت لی ہیں اور  پی ٹی آئی ایک نشست پر کام یاب ہو سکی ہے۔صدر ٹاؤن کی تمام 13 نشستوں کے نتائج سامنے آ چکے ہیں جن میں پی ٹی آئی اب تک 8 نشستیں حاصل کر چکی ہے جب کہ پیپلز پارٹی نے صدر ٹاؤن کی 4 نشستیں حاصل کی ہیں، صدر ٹاؤن کی ایک نشست تحریک لبیک نے حاصل کی ہے۔

ملیر ٹاؤن کی 10 میں سے 5 نشستوں کے نتائج آ چکے ہیں، ان میں سے چار پیپلز پارٹی نے اور ایک پی ٹی آئی نے جیتی ہے، گلبرگ ٹاؤن کی 8 نشستوں میں سے 3 کے نتائج سامنے آئے ہیں اور یہ تینوں نشستیں جماعت اسلامی نے جیت لی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button