تازہ ترینخبریںپاکستان سے

پاکستانی سفارتی عملے پر بھارتی میڈیا کا الزام ، دفتر خارجہ کا ردعمل

بھارت میں تعینات پاکستانی سفارتی عملے پر بھارتی میڈیا کی جانب سے لگائے گئے ہراسانی کے الزامات پر دفتر خارجہ کا ردعمل سامنے آگیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ ہم ویزے کیلئے آنے والے درخواست دہندگان کو بہت اہمیت دیتے ہیں، بھارتی میڈیا کی جانب سے اس معاملے کو اٹھانے کے وقت اور انداز پر حیران ہیں۔

بھارتی میڈیا کے الزامات پر ردعمل دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ  معاملہ دیکھ رہے ہیں، تمام ویزا درخواست دہندگان کے ساتھ مناسب رویہ روا رکھا جاتا ہے، تمام عوامی شکایات کے حل کا تیز تر نظام موجود ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستانی مشنز میں آنے والے افراد سے غیر مناسب رویہ بالکل برداشت نہیں کیا جاتا، سفارتی عملے کو سختی سے پیشہ ورانہ انداز اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button