تازہ ترینتحریکخبریں

بلدیاتی الیکشن ملتوی ہونے پی ٹی آئی کا ردعمل

تحریک انصاف کے رہنما علی زیدی نے بلدیاتی الیکشن ملتوی ہونے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے ہاتھوں شکست کے خوف سے یہ اقدام کیا گیا ہے۔

پی ٹی آئی کے رہنما علی زیدی نے کہا کہ پی پی پی اور ایم کیوایم ایک بار پھر بلدیاتی الیکشن سے بھاگ گئے۔ان کا کہنا تھا کہ کہ پارٹی قیادت سے مشاورت کے بعد ہفتہ کو احتجاج کی کال دی جائے گی۔

واضح رہے کہ متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے حلقہ بندیوں پر تحفظات کے بعد سندھ حکومت نے حلقہ بندیوں کا نوٹیفیکیشن واپس لے لیا۔

بلاول بھٹو کی صدارت میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے وزیر اعلیٰ سندھ اور بعض دیگر وزرا کے مشاورتی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا کہ  ایم کیوایم کو حلقہ بندیوں پر تحفظات ہیں، چاہتے اتحادیوں کے مطالبات کو سنجیدہ لیا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button