تازہ ترینخبریںپاکستان

سی ٹی ڈی کی کارروائی ، 5 مبینہ دہشت گرد گرفتار، اسلحہ و دھماکہ خیز مواد برآمد

سی ٹی ڈی پنجاب نے 5 مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے اسلحہ و دھماکہ خیز مواد برآمد کر لیا،ان کا تعلق مختلف کالعدم تنظیموں سے ہے۔

تفصیلات کے مطابق کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے کارروائی کر کے5 مبینہ دہشت گردوں کوگرفتار کر لیا۔

ترجمان نے بتایا کہ سی ٹی ڈی پنجاب نے ملک میں جاری حالیہ دہشت گردی کے واقعات کے بعد کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے مؤثر طریقے سے نمٹنے کے لیے خفیہ اطلاعات پر صوبہ بھر کے مختلف اضلاع میں 21 آپریشنز کیے گئے۔

جس میں 22 مشتبہ افراد سے پوچھ گچھ کی گئی اور 5 مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے اسلحہ و دھماکہ خیز مواد برآمد کر لیا۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ گرفتار ہونے والے مبینہ دہشت گردوں میں انعام الحق‘ مسکین اللہ‘واحد خان‘ شیر نقیب اورشاہ ولی شامل ہیں اور ان کا تعلق مختلف کالعدم تنظیموں سے ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button