تازہ ترینخبریںپاکستان

بلوچستان میں بارش، پہاڑوں پر برفباری، پارہ مزید گر گیا

 بلوچستان میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کے باعث پارہ مزید گر گیا۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ، قلات اور چمن سمیت بلوچستان میں بارش اور پہاڑوں پر برف باری سے سردی میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق خیبر پختون خوا، گلگت بلتستان، پوٹھوہار اور کشمیر میں بارش اور پہاڑوں پر برف باری متوقع ہے، پنجاب کے میدانی علاقوں میں آج بھی شدید دھند کاراج ہے، اور حد نگاہ انتہائی کم ہونے سے موٹر وے کے مختلف سیکشنز پر ٹریفک معطل ہو گیا ہے۔

لاہور، ملتان موٹر وے فیض پور سے درخانہ، ایم فور عبدالحکیم سے فیصل آباد، ایم فائیو شیر شاہ سے ظاہر پیر، اور موٹر وے باہو انٹرچینج، ٹوبہ ٹیک سنگھ تک ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button