تازہ ترینتحریکخبریں

ممنوعہ فنڈنگ کیس : عمران خان کی عبوری ضمانت میں توسیع

بینکنگ کورٹ اسلام آباد نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی عبوری ضمانت میں 31 جنوری تک توسیع کر دی۔

ممنوعہ فنڈنگ کیس میں عمران خان کی ضمانت قبل از گرفتاری سے متعلق کیس کی سماعت بینکنگ کورٹ کی جج نے کی۔سپیشل پراسیکیوٹر نے عمران خان کی درخواست ضمانت مسترد کرنے کی استدعا کی جبکہ عمران خان کے وکیل کی جانب سے عدالت میں پیشی کے لیے میڈیکل گراؤنڈ پر 2 ہفتے کا وقت دینے کی استدعا کی گئی۔

سپیشل پراسیکیوٹر نے کہا کہ نومبر میں پیش آئے واقعہ کے بعد سے عمران خان سیاسی معاملات چلا رہے ہیں ، عمران خان سیاسی معاملات چلا رہے ہیں مگر عدالت میں پیش نہیں ہوتے لہذا عمران خان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد کی جائے۔عمران خان نہ عدالت میں پیش ہوئے اور نہ شامل تفتیش ہوئے، ضمانتی مچلکوں کے سوا عمران خان نے ایک بھی عدالتی حکم پر عمل نہیں کیا، عمران خان کی درخواستِ ضمانت بھی مسترد کی جائے۔

عدالت نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں سپیشل پراسیکیوٹر کی عمران خان سے زمان پارک میں تفتیش کرنے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے ان کی آج حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرتے ہوئے عبوری ضمانت میں 31 جنوری تک توسیع کر دی اور حکم دیا کہ عمران خان ہر حال میں تفتیشی افسر کے روبرو پیش ہوں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button