تازہ ترینخبریںپاکستان

شہباز شریف کا معاشی بحران پر اعتراف ، اسحاق ڈار کو سمجھ نہیں آ رہا : شیخ رشید

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ شہباز شریف بھی اعتراف کر رہے ہیں کہ شدید معاشی بحران ہے ، مگر اسحاق ڈار کو یہ بات سمجھ نہیں آ رہی۔

ٹوئٹر بیان میں شیخ رشید نے کہا ہے کہ آرمی کے سپہ سالار بھی کہہ رہے ہیں کہ پاکستان نازک ترین موڑ پر پہنچ گیا ہے۔ سیاسی، معاشی اور سماجی استحکام ہی قومی سلامتی ہے، امید ہے کہ آج اس پر کچھ فیصلہ ہو گا۔

شیخ رشید نے کہا کہ 2 ارب روپے بلاول کے دوروں پر، 2 ارب روپے کمپنی کی مشہوری پر لگا دیے گئے۔ 77 وزراء کے بحری بیڑے اور آئی ایم آیف کی شرائط صرف غریب کے لیے ہیں۔ حکمرانوں کی اپنی دولت بیرونِ ملک بینکوں میں محفوظ ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کا عمران خان پر ہر ناکام حملہ ان کے اپنے گلے پڑ رہا ہے۔ 15 جنوری کو پی ڈی ایم کا بھی پتہ چل جائے گا، حل صرف الیکشن ہیں ورنہ ڈیفالٹ دروازے پر ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button