تازہ ترینخبریںپاکستان

کوہاٹ انڈس ہائی وے پر وین اور ڈمپر میں خوفناک تصادم، 7 افراد جاں بحق

انڈس ہائی وے پر وین اور ڈمپر کے درمیان ہونے والے تصادم میں 7 افراد جاں بحق ہوگئے۔

کوہاٹ کے قریب انڈس ہائی وے پر وین اور ڈمپر میں خوفناک تصادم ہوا، جس کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 7 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں، اور لاشوں اور زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کردیا گیا۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ ابھی تک 7 افراد کی موت کی تصدیق ہوچکی ہے، جب کہ 5 افراد شدید زخمی ہیں، دونوں گاڑیوں میں تصادم اس قدر شدید تھا کہ لاشوں کو گاڑی کاٹ کر نکالا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button