تازہ ترینخبریںپاکستان سے

الله جانتا ہے” فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام انسپکٹوریٹ آف پریزنز میں کینٹین کی افتتاحی تقریب

لاہور ( میاں عمران ارشد ) "اللہ جانتا ہے” فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام انسپکٹوریٹ آف پریزنز میں کینٹین کی افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا ہے۔

جس میں آئی جی جیل خانہ جات پنجاب ملک مبشر احمد خاں نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی ہے۔

تقریب میں آمد پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کر کے استقبال کیا گیا۔

آئی جی جیل خانہ جات نے فیتہ کاٹ کر کینٹین کا باقاعدہ افتتاح کیا ہے۔

"اللہ جانتا ہے” فاؤنڈیشن کے تعاون سے اس کینٹین پر رعایتی قیمت پر دفتر کے ملازمین کو معیاری کھانہ فراہم کیا جائے گا۔

مہنگائی کے اس دور میں دفتر کے ملازمین 40 روپے میں ایک وقت کا کھانا کھا سکیں گے۔

افتتاح کے موقع پر ملازمین کو مفت کھانا فراہم کیا گیا ہے۔

اس موقع پر آئی جی جیل خانہ جات نے بھی ملازمین کے ساتھ بیٹھ کھانا کھایا ہے۔

آئی جی جیل خانہ جات نے اس کار خیر پر سخی سرور سمیت "اللہ جانتا ہے” کے باقی تمام منتظمین کو مبارکباد دیتے ہوئے انھیں پھولوں کے گلدستے سے نوازا ہے۔

اس موقع پر ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹر قاضی محمد اسلم ، ڈی آئی جی انسپکشن طارق بابر ، ڈی آئی جی لاہور ریجن نوید راؤف اور ڈی آئی جی ساہیوال ریجن ملک شوکت فیروز بھی موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Social Media Auto Publish Powered By : XYZScripts.com