تازہ ترینخبریںپاکستان

جشن سال نو ، کراچی میں فائرنگ سے 19 افراد زخمی

پاکستان میں بھی سالِ نو کا آغاز ہوگیا ہے، اس موقع پر مختلف شہروں میں شاندار آتش بازی کے ساتھ ساتھ ہوائی فائرنگ بھی کی گئی۔

کراچی کے ساحل سی ویو پر لوگوں کی بڑی تعداد جمع ہوئی اور شاندار آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا۔ پولیس کی بھرپور انسدادی مہم کے باوجود سال نو کا استقبال شدید ہوائی فائرنگ اور زوردار پٹاخوں سے کیا گیا۔ 2022 کے اختتام سے چند منٹ پہلے ہی شہر بھر میں ہوائی فائرنگ کا سلسلہ شروع ہو گیا تھا اور سال 2023 کا آغاز زبردست ہوائی فائرنگ اور پٹاخوں کے ساتھ ہوا۔

سال نو کے موقع پر شہر کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات پیش آئے جس میں ایک کمسن بچے سمیت 19 افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے واقعات صدر، گارڈن، لائٹ ہاؤس، سول ہسپتال، بورڈ آفس، فائیو سٹار، حسین آباد ، کشمیر کالونی، کھارا در ، الآصف سکوائر، عیدگاہ سومرا گلی اور عثمان آباد سمیت مختلف علاقوں میں پیش آئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button