تازہ ترینخبریںپاکستان

پنجاب کے مختلف شہروں میں کارروائی، 5 دہشت گرد گرفتار

صوبہ پنجاب کے مختلف شہروں میں محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے آپریشنز کر کے 5 دہشت گرد گرفتار کرلیے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے پنجاب کے مختلف شہروں میں کارروائی کرتے ہوئے 5 دہشت گرد گرفتار کرلیے۔

ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں سے خودکش جیکٹ بنانے کا سامان، بارودی مواد، اسلحہ اور ممنوعہ لٹریچر برآمد کیا گیا ہے، گرفتار ملزمان میں کالعدم تنظیم کا کمانڈر بھی شامل ہے۔

سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ دہشت گرد حساس اضلاع میں دہشت گردی کی منصوبہ بندی مکمل کر چکے تھے۔

ترجمان کے مطابق رواں ہفتے 504 کومبنگ آپریشنز میں 21 ہزار سے زائد افراد کو چیک کیا، 153 مشتبہ افراد کی گرفتاری رواں ہفتے عمل میں لائی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button