
خیبر پختونخوا کے تاجروں کی جانب سے عمران خان کو خط لکھنے کے بعد صوبائی حکومت نے بھتہ خوری اور سٹریٹ کرائم سے نمٹنے کیلئے اقدامات شروع کردیے ہیں۔
عمران خان کے نام انصاف ٹریڈر ونگ کے خط پر اقدام کرتے ہوئے مشیر داخلہ خیبر پختونخوا نے تاجروں سے ملاقات کے دوران معاملات بہتر بنانے کے لیے تاجروں سے مشاورت بھی کی۔
مشیر داخلہ کا کہنا ہے کہ سٹریٹ کرائم، بھتہ اور قبضہ گروپ کی شکایت کے لیے ویب سائٹ کا اجراء کر دیا گیا ، جس پر آن لائن شکایت کی جا سکے گی اور گھر بیٹھے ای رپورٹ کروائی جاسکے گی۔
چند روز قبل انصاف ٹریڈر ونگ کی جانب سے عمران خان کو خط لکھا گیا تھا، خط میں بھتہ، اغواء برائے تاوان اور اسٹریٹ کرائم کی بڑھتی شرح پر تحفظات ظاہر کیے گئے تھے