تازہ ترینتحریکخبریں

پی ٹی آئی کا حکومتی ارکان کی بریت کے تمام فیصلے سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان

 تحریک انصاف نے حکومتی ارکان کی بریت کے تمام فیصلے سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کیا ہے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حماد اظہر کا کہنا تھا حکومت میں آنے کے ساتھ این آر او ٹو کے پرخچے اڑا دیں گے، اگر یہ اتنے ہی صادق اور امین ہیں تو الیکشن کرائیں، الیکشن کی بات ہو تو ان کی کانپیں ٹانگ جاتی ہیں۔

حماد اظہر نے وزیراعظم کے سلیمان شہباز کو کک بیک سپیشلسٹ قرار دیتے ہوئے کہا سلیمان شہباز کی اتنی اوقات نہیں کہ وہ عمران خان سے مخاطب ہوں۔

ان کا کہنا تھا پاکستان کے معاشی بحران کے ذمہ دار مفتاح اسماعیل اور اسحاق ڈار دونوں ہیں، ہمارے دور میں کوئی معاشی بحران نہیں تھا، ہمارے دور میں معیشت 6 فیصد کی شرح سے چل رہی تھی، عدم اعتماد کے بعد انہوں نے مہنگا پیٹرول خریدا، امپورٹ پر بین لگا دی، مارکیٹ میں ہیجانی کیفیت پیدا ہو گئی ہے۔

حماد اظہر نے کہا کہ ‏بین الاقوامی منڈیوں میں تیل اب بہت کم ریٹ پر ہے، تیل کی بین الاقوامی قیمت روس اور یوکرین تنازع سے بھی کم شرح پر ہے، پاکستان میں تیل کی قیمت کم کیوں نہیں کی جارہی؟

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button