تازہ ترینتحریکخبریں

اومنی گروپ ہرجانہ نوٹس ، عمران خان نے معافی مانگنے کا مطالبہ کردیا

اومنی گروپ کی جانب سے ملنے والے ہرجانے کے نوٹس کا چیئرمین تحریکِ انصاف عمران خان نے جواب دے دیا۔

عمران خان کی جانب سے جواب بیرسٹر حسان خان نیازی اور بیرسٹر میاں ولید اشرف کی وساطت سے بھجوایا گیا۔جواب میں اومنی گروپ کی جانب سے نیب سے کی گئی پلی بارگین کی تفصیلات دی گئیں۔

عمران خان نے جواب میں کہا ہے کہ نوٹس قانونی اعتبار سے سراسر ناقص ہے ، نوٹس ہتکِ عزت آرڈیننس 2002ء کے قواعد و ضوابط پر پورا نہیں اترتا۔ اومنی گروپ کا بھیجا گیا نوٹس بے بنیاد، غیر قانونی، جعلی اور یکسر غلط ہے۔

جمع کرائے گئے جواب میں کہا گیا ہے کہ اومنی گروپ نوٹس فوری واپس لے اور چیئرمین پی ٹی آئی سے معافی مانگے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button