تازہ ترینجرم کہانیخبریںدنیا

پرنسپل کی طالبہ سے زیادتی ، مزاحمت پر فیل کرنے کی دھمکیاں

بھارتی ریاست اتر پردیش میں ایک سرکاری ہائی سکول کے پرنسپل نے 17 سالہ طالبہ کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق میرٹھ کے سرکاری سکول کا پرنسپل سکول کے 9 بچوں کو ٹور پر لیکر گیا جہاں اس نے طالبات کے لیے ایک ہوٹل میں دو کمرے بک کرائے ، ایک کمرے میں 8 لڑکیوں کو ٹھہرایا گیا جبکہ دوسرے روم میں ہائی سکول کا پرنسپل مبینہ طور پر گیارہویں جماعت کی طالبہ کے ساتھ رہا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پرنسپل نے لڑکی کے کھانے میں کچھ نشہ آور اشیا ملائی اور پھر اسے جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا ، جب لڑکی کی جانب سے مزاحمت دکھائی گئی تو پرنسپل نے امتحان میں فیل کرنے اور قتل کی دھمکیاں دیں۔

پولیس کے مطابق ہائی سکول کے بچے 24 نومبر کو ٹور سے واپس آئے ، کچھ روز لڑکی خاموش رہی لیکن بعد میں اس نے سارا واقعہ اپنے خاندان والوں کے سامنے رکھ دیا۔

پولیس کے مطابق متاثرہ لڑکی کے والد کی جانب سے سکول پرنسپل کے خلاف مقدمہ درج کروایا گیا جس پر پولیس نے پرنسپل کی گرفتاری کے لیے کوششیں شروع کر دی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button