تازہ ترینتحریکخبریں

تحریک انصاف کا پہلے مرحلے میں پنجاب اسمبلی توڑنے کا فیصلہ

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی زیر صدارت راولپنڈی کے ارکان اسمبلی کے اجلاس میں اہم فیصلہ کرلیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مشاورتی اجلاس میں پہلے مرحلے میں پنجاب اسمبلی توڑنے کا فیصلہ کیا گیا، پی ٹی آئی کے ارکان قومی اسمبلی ایوان میں دوبارہ پیش ہو کر استعفے دیں گے۔ پی ٹی آئی کی ملک میں جاری احتجاجی تحریک کو انتخابی مہم میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع  کا کہنا ہے کہ دوسرے مرحلے میں خیبر پختونخوا اسمبلی توڑی جائے گی، راولپنڈی کے تمام ارکان نے قومی اسمبلی سے دوبارہ استعفوں کے فیصلے کی توثیق کردی۔ عمران خان نے کہا کہ پی ڈی ایم حکومت کی غیر مؤثر پالیسیوں نے ملک کو نا قابل تلافی نقصان پہنچایا، پاکستان بد ترین معاشی بحران سے دو چار ہے، معاشی اور سیاسی بحران سے نکلنے کا واحد راستہ جلد شفاف انتخابات ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button