تازہ ترینجرم کہانیخبریں

ناظم جوکھیو کے قتل میں جام اویس پر فرد جرم عائد

ناظم جوکھیو قتل کیس میں رکن سندھ اسمبلی جام اویس سمیت 8 ملزمان پر فرد جرم عائد کر دی گئی۔

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملیر نے ملزمان پر فرد جرم عائد کی۔اور عدالت نے آئندہ سماعت پر کیس کے گواہان کو طلب کر لیا جبکہ ملزمان  نے صحت جرم سے انکار کر دیا۔

واضح رہےکہ ناظم جوکھیو کے ورثا نے جام اویس سمیت 5 ملزمان کو معاف کر دیا ہے اور اپنے بیان میں کہا ہے کہ اگر عدالت ملزمان کو رہا کردے تو کوئی اعتراض نہیں ہے۔

مقتول کی اہلیہ شیرین جوکھیو نے ملزمان سے دیت کی رقم کا مطالبہ کیا تھا جس کے بعد مقتول ناظم کی اہلیہ اور بچوں کو ملزمان کی جانب سے دیت کی رقم ادا کر دی گئی ہے۔

ملزمان اور فریقین کے درمیان صلح نامہ عدالت میں جمع ہے جسے تاحال منظور نہیں کیا گیا ہے۔ناظم جوکھیو کو 3 نومبر 2021 کو کراچی کے ضلع ملیر میں جام اویس کے فارم ہاؤس میں تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد موت کے گھاٹ اتار دیا گیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button