تازہ ترینتحریکخبریں

بلوچستان میں اعظم سواتی کیخلاف درج تمام FIR ختم کرنے کا حکم

بلوچستان ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کے سینیٹر اعظم سواتی کے خلاف صوبے بھر میں درج تمام ایف آئی آرز ختم کرنے کا حکم دے دیا۔

اعظم سواتی کے خلاف بلوچستان کے مختلف تھانوں میں 5 ایف آئی آر درج کی گئی تھیں۔

پی ٹی آئی کے سینیٹر اعظم سواتی کے خلاف کچلاک، حب، ژوب سمیت 5 علاقوں میں ایف آئی آرز درج کی گئیں۔

اعظم سواتی کے بیٹے نے اپنے والد کے خلاف مقدمات ختم کرنے کی درخواست بلوچستان ہائی کورٹ میں دائر کی تھی۔

جواب دیں

Back to top button