تازہ ترینخبریںدنیا

اقوام متحدہ کو 2023 کے آخر تک پاکستان سے پولیو وائرس کے خاتمےکی امید

اقوام متحدہ کے ادارے یونیسیف نے کہا ہےکہ پاکستان میں پولیو وائرس اب قابو میں ہے اور امید ہے کہ 2023 کے آخر تک پاکستان سے پولیو وائرس کا خاتمہ ہو جائےگا۔

یونیسیف کے ریجنل ڈائریکٹر برائے جنوبی ایشیا نے ایک انٹرویو میں پاکستان کے3 لاکھ 50 ہزار سے زیادہ ہیلتھ ورکرز کی کوششوں کو سراہتے ہوئےکہا کہ وائلڈ پولیو وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے جاری پروگرام دوبارہ ٹریک پر آگیا ہے۔

ریجنل ڈائریکٹر برائے جنوبی ایشیا کا کہنا تھا کہ پاکستان آج پولیو وائرس کے خاتمے کے لیے ایک سال قبل کی نسبت بہت بہتر پوزیشن میں ہے، تاہم کچھ ایسے چیلنجز ہیں جو وائرس کے مکمل خاتمےکی کوششوں میں رکاوٹ ہیں۔

انہوں نے پاکستان کے بعض علاقوں میں ہیلتھ ورکرز  پر ہونے والے حملوں پر تشویش کا اظہار کا بھی کیا۔

جواب دیں

Back to top button