تازہ ترینتحریکخبریں

پی ٹی آئی اور ق لیگ کی قیادت میں پنجاب اسمبلی کی تحلیل پر مشاورت

پنجاب اسمبلی کی تحلیل سمیت دیگر سیاسی معاملات پر مشاورت کے لیے تحریک انصاف اور  مسلم لیگ ق کی قیادت کا ایک اور  رابطہ ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق لاہور میں  پی ٹی آئی کے سینیئر نائب صدر فواد چوہدری نے وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی سے ملاقات کی جس میں اسمبلی کی تحلیل اور دیگر سیاسی معاملات پر مشاورت کی گئی۔ ملاقات میں رہنما ق لیگ مونس الہٰی بھی شریک ہوئے۔

وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات کے بعد فواد چوہدری زمان پارک پہنچے جہاں انہوں نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات کی۔فواد چوہدری نے پرویزالہٰی اور مونس الہٰی سے ملاقات کے بارے میں عمران خان کو آگاہ کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button