تازہ ترینخبریںپاکستان

ایرانی سفیر کی نئی عسکری قیادت کو مبارک باد

ایرانی سفیر سید محمد الحسینی نے پاکستان کی نئی عسکری قیادت کو مبارک باد پیش کی ہے اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

پاکستان میں ایران کے سفیر سید محمد الحسینی نے نئی عسکری قیادت کو مبارک باد پیش کی ہے۔ انہوں نے پاک فوج کے نئے سپہ سالار جنرل سید عاصم منیر اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف آرمی اسٹاف جنرل ساحر شمشاد مرزا کے تقرر پر دونوں کو مبارک باد پیش کی ہے

ایرانی سفیر نے اپنے تہنیتی پیغام میں کہا ہے کہ تقرریوں پر نئے افسران کیلیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں۔

اس موقع پر سید محمد الحسین نے کل سبکدوش ہونے والے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور سابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل (ر) ندیم رضا کے دونوں ممالک کے باہمی تعلقات کے فروغ میں کردار کی بھی تعریف کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button