تازہ ترینتحریکخبریں

اسمبلیاں تحلیل کرنے کے اعلان سے 13 جماعتوں کے ہوش اڑے ہوئے ہیں ، فیاض چوہان

وزیرِ اعلیٰ پنجاب کے ترجمان فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ اسمبلیاں تحلیل کرنے کے اعلان سے 13 جماعتوں کے ہوش اڑے ہوئے ہیں، یہی لوگ کہتے تھے الیکشن کرانا ہے تو کے پی اور پنجاب اسمبلیاں توڑ دیں۔

راولپنڈی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ عوام نے ثابت کیا کہ وہ عمران خان کے چاہنے والے ہیں، 26 نومبر کو راولپنڈی کی ہر گلی محلے سے عوام نے مارچ میں شرکت کی، ہم نے راولپنڈی کی عوام کی خدمت کی ہے، آئندہ بھی کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف اور زرداری ٹولہ کہہ رہا ہے جلسے میں لوگ نہیں تھے، راولپنڈی کی تاریخ میں اتنا بڑا اجتماع آج تک نہیں ہوا، دس ہزار بیس ہزار کا فیگر دینے والوں کو چِلُو بھر پانی میں ڈوب مرنا چاہیے۔

وزیرِ اعلیٰ پنجاب کے ترجمان کا کہنا ہے کہ عمران خان آئندہ جو بھی کال دیں گے راولپنڈی ان کے ساتھ کھڑا ہو گا، ہمارا نعرہ ہے صلح ہو کہ جنگ ہو عمران خان کے سنگ ہو۔

ان کا کہنا ہے کہ اب عمران خان نے اعلان کیا تو یہی جماعتیں کہہ رہی ہیں آپ اسمبلیاں نہیں توڑ سکتے، شرجیل میمن نے کہا تھا کہ چوہدری پرویز الہٰی کبھی اسمبلیاں نہیں توڑیں گے۔پرویز الہٰی دوستوں کا دوست یار باش آدمی ہے، انہوں نے کہا ہے خان صاحب اعلان کریں ایک منٹ میں اسمبلیاں توڑ دیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button