تازہ ترینخبریںپاکستان

عمران خان کا سرکاری کرسی پر بیٹھ کر عوام سے خطاب کیا کسی کیلئے پیغام ہے؟

راولپنڈی(ہارون کمال راجہ سے)سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے راولپنڈی کے مری روڈ پر پوٹھوہار ٹائون (ضلع کونسل )کے چیف آفیسر( سی او) کی سرکاری کرسی جس پر پنجاب حکومت کا مونو گرام بھی بنا تھا پر بیٹھ کر ”درس و تدریس” کی۔ پوٹھوہار ٹائون (ضلع کونسل )کے چیف آفیسر فضل اکرم جو سابق وفاقی وزیر غلام سرور خان کے قریبی عزیز ہیں کی طرف سے ایک سیاسی جماعت کے جلسے میں سیاسی جماعت کے سربراہ کے لئے سرکار ی کرسی فراہم کرنے نے کئی سوالات اٹھا دئیے۔

سرکاری ادارے کے سرکاری افسر کی سرکاری کرسی پر بیٹھ کر خطاب پر عوام نے شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اپنے جلسوں میں اس طرح سرکاری وسائل کا استعمال عمران خان کے قول و فعل میں تضاد کو کھل کر ظاہر کرتا ہے۔

اربوں روپے کے فنڈ کے حامل ادارے پوٹھوہار ٹائون (ضلع کونسل ) کے سی او کی ایک سیاسی جماعت کیلئے ”خدمات” نے ادارے کی ساکھ کو نقصان پہنچایا گیا۔جلسہ کے منتظمین جو اپنے قائد کیلئے کرسی کا بندوبست نہ کر سکے بھی لعمہ فکریہ ہے۔

ادھر اس حوالے پوٹھوہار ٹائون (ضلع کونسل )کے چیف آفیسر( سی او) فضل اکرم کا موقف جاننے کیلئے ”جہان پاکستان” نے ان سے رابطے کی کوشش کی تاہم ان سے رابطہ نہ ہو سکا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button