تازہ ترینتحریکخبریں

اعلیٰ عدلیہ میں بھی انصاف کے دروازے بند نظر آرہے ہیں، اسد عمر

 تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے پارٹی رہنما فیصل جاوید کی غلطی بتا دی۔

 راولپنڈی میں پی ٹی آئی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ  فیصل جاوید نے آج غلطی کی میرا تعارف اسلام آباد کے ایم این اے کے طور پر کروایا ۔

اسد عمر نے کہا کہ فیصل جاوید میں اسلام آباد کا ایم این اے نہیں ہوں۔ عوام دیکھ رہے ہیں اعلیٰ عدلیہ میں بھی انصاف کے دروازے بند نظر آرہے ہیں، جج صاحبان کو اپنا راستہ بدل کر جانا پڑا تو ان کو تکلیف پہنچی۔ سابق وزیراعظم اور سب سے بڑی پارٹی کے چیئرمین پر فائرنگ ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم اور سب سے بڑی جماعت کے چیئرمین کی ایف آئی آر نہیں کاٹی جاتی، آج ملک میں قوم کو انصاف ہوتا نظر نہیں آرہا ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button