تازہ ترینخبریںپاکستان

لاہور ہائی کورٹ نے تحریک انصاف کا لانگ مارچ روکنے کیلئے درخواست نمٹا دی

ہائی کورٹ نے تحریک انصاف کا لانگ مارچ روکنے کیلئے درخواست نمٹا دی اور ایڈیشنل آئی جی کو ایک ہفتے میں درخواست پر فیصلہ کرنے کی ہدایت کردی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس جواد حسن نے تاجر نعیم میر کی درخواست پر سماعت کی، جس تحریک انصاف کے لانگ مارچ پر اعتراض اٹھایا گیا تھا

سماعت کے دوران وفاقی حکومت کے وکیل نے بتایا کہ سپریم کورٹ نے اسی نوعیت کی درخواست نمٹا دی ہے جبکہ اسلام آباد ہائی کورٹ اور لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ میں بھی معاملہ زیر سماعت ہے۔

وکیل کا کہنا تھا کہ درخواست میں نشاندہی کی گئی کہ لانگ مارچ کی وجہ سے کاروباری سرگرمیاں متاثر ہو رہی ہیں اس لیے اسے روکا جائے۔

عدالت نے ایڈیشنل آئی جی پنجاب کو درخواست پر ایک ہفتہ میں فیصلہ کرنے کا حکم دیتے ہوئے درخواست نمٹا دی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button