انتخاباتتازہ ترینخبریں

عام انتخابات سے متعلق الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس طلب

ملک میں عام انتخابات سے متعلق الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس کل بروز منگل کو طلب کر لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق چیف الیکشن کمشنر اجلاس کی صدارت کریں گے جس میں الیکشن کمیشن کے صوبائی حکام بھی شریک ہوں گے۔

الیکشن کمیشن کےتمام شعبوں کے ذمہ دار اجلاس میں شرکت کریں گے۔ الیکشن کمیشن کو تیاریوں پر بریف کیاجائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن انتخابات کےلیے تیار ہے۔

عام انتخابات کے لیے الیکشن کمیشن آف پاکستان نے حکمت عملی تیار کرلی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عام انتخابات کے لیے غیرحساس میٹریل بھی خرید لیا گیا ہے، بیلٹ پیپرز کے لیے بھی کاغذ حاصل کرلیا گیا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button