تازہ ترینخبریںپاکستان

ٹریفک حادثہ: اسسٹنٹ کمشنر پتوکی سمیت 2 افراد جاں بحق

 پھولنگر بائی پاس پر ٹریفک حادثے میں اسسٹنٹ کمشنر پتوکی سمیت 2 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ 3 افراد زخمی بھی ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کے ضلع قصور کی تحصیل پتوکی میں پھولنگربائی پاس پر دو گاڑیوں میں تصادم ہوا، جس کے نتیجے میں اسسٹنٹ کمشنرپتوکی قاسم محبوب موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔

پولیس نے بتایا کہ اسسٹنٹ کمشنر پتوکی قاسم محبوب لاہور سے پتوکی آرہے تھے کہ نیند کے باعث ان کی گاڑی بے قابو ہوکر فٹ پاتھ پر چڑھ گئی اور سامنے سے آنے والی دوسری گاڑی سے ٹکرا گئی۔

جس سے اسسٹنٹ کمشنر پتوکی اور دوسری گاڑی کا ڈرائیور موقع پر جاں بحق ہو گئے جبکہ  دوسری گاڑی میں سوار تین افراد شدید زخمی ہوئے، زخمیوں کوٹراما سینٹر پھول نگر منتقل کر دیا گیا ہے۔

دوسری جانب شیخوپورہ میں منصورآباد کے قریب بس الٹنے سے پچیس مسافر زخمی ہوگئے، جس میں سے چھ کی حالت تشویشناک ہیں ، حادثہ تیزرفتاری کے باعث پیش آیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button