تازہ ترینتحریکخبریںپاکستان

عمران خان کی سیکیورٹی خیبرپختونخوا کے کمانڈوز کے سپرد

تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ عمران خان کی سیکیورٹی خیبرپختونخوا کے کمانڈوز کے سپرد کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی سیکیورٹی کیلئے کے پی سے 15 سے 20 کمانڈوز کولایا گیا ہے۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پاکستان میں عدم ا ستحکام کی کیفیت الیکشن کے بغیر ختم نہیں ہو سکتی، موجودہ حکومت سےمعیشت سنبھالی نہیں جارہی۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ نومبرکی تعیناتی سےہماراکوئی مسئلہ ہے، ہمیں لگنے والوں سے مسئلہ نہیں لگانے والوں سے ہے، مریم نواز اور راناثنا اللہ فیصلہ ساز نہیں تماشائی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ مذاکرات پی ٹی آئی،اسٹیبلشمنٹ اورپی ڈی ایم میں ہونےچاہئیں، پنجاب ، کے پی اسمبلی توڑ دیں یہ الیکشن نہ کرائیں کیا فائدہ، دو اسمبلیاں توڑ دیں ، انتخانات نہ ہوں تو اختیا الیکشن کمیشن کے پاس چلاجائے گا۔

فواد چوہدری نے کہا کہ ٹرانسفر پوسٹنگ سمیت تمام اختیارات الیکشن کمیشن کے پاس ہوں گے اور الیکشن کمیشن ،پی ڈی ایم کا ذیلی ادارہ بن کر کام کررہا ہے، ہم جب اسمبلیاں توڑیں گے وہ بڑے فریم ورک کا حصہ ہوگا۔

تحریک انصاف کے رہنما کا مزید کہنا تھا کہ ہمارامقصدلڑائی جھگڑانہیں ہے، غلط فیصلوں کی وجہ سےپاکستان میں عدم استحکام پیداہواہے، یہ حکومت آکشن میں آئی ہےاس کی کوئی حیثیت نہیں ہے۔

انھوں نے کہا کہ سب کواحساس ہوچکا ہےکہ غلطی ہوگئی ہے، اگرکوئی بھی بریک تھروہواتووہ الیکشن پرہی ہوگا، الیکشن کےسوااورکوئی حل نہیں ہے، اب پاکستان کےعوام کے فیصلوں کو ہی ماننا پڑے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button