تازہ ترینخبریںسپورٹس

شاہین شاہ آفریدی کے معاملے پر انکوائری ہونی چاہیے ، عاقب جاوید

ہیڈ کوچ لاہور قلندرز عاقب جاوید نے کہا ہے کہ شاہین شاہ آفریدی ورلڈ کپ سے زیادہ اہم ہے۔

عاقب جاوید نے کہا کہ شاہین شاہ آفریدی کے معاملے پر انکوائری ہونی چاہیے۔

سابق فاسٹ بولر عاقب جاوید کا کہنا ہے کہ شاہین آفریدی جیسے بولرز روز روز پیدا نہیں ہوتے۔

اس موقع پر سابق کپتان معین خان نے کہا کہ قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں مڈل آرڈر میں کوئی مستند بیٹر نہیں ہے۔

معین خان کا کہنا ہے کہ دنیا کی دیگر ٹیمیں پاور پلے میں زیادہ سکور کرتی ہیں، سلیکشن کمیٹی کو پی ایس ایل سے کئی نئے کھلاڑی ملیں گے۔

واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈکپ کے فائنل میں پاکستان کو انگلینڈ کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا، میچ کے دوران شاہین شاہ آفریدی ان فٹ ہوگئے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button