تازہ ترینخبریںپاکستان

میڈیکل داخلہ ٹیسٹ، نتائج آج رات ویب سائٹ پر جاری ہونگے

ملک بھر میں آج میڈیکل اور ڈینٹل کالجز میں داخلوں کے لیے انٹری ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا، تاہم کوئٹہ میں ٹریفک جام ہونے کے باعث ٹیسٹ نصف گھنٹے کی تاخیر سے شروع ہوا، ٹیسٹ کے نتائج رات 9 بجے پی ایم سی کی ویب سائٹ پر دیکھے جا سکیں گے۔

کراچی میں میڈیکل داخلہ ٹیسٹ این ای ڈی یونیورسٹی اور ڈاؤ یونیورسٹی اوجھا کیمپس میں منعقد ہوا، 5 ہزار امیدوار ڈاؤ اوجھا کیمپس اور 12 ہزار این ای ڈی یونیورسٹی میں ٹیسٹ میں شریک ہوئے۔

تحریری ٹیسٹ میں امیدواروں کے لیے موبائل فون اور کسی بھی قسم کی الیکٹرانک گھڑی یا ڈیوائس لانا منع تھا۔

سندھ میں ٹیسٹ لینے کی ذمے داری ڈاؤ میڈیکل یونیورسٹی جبکہ پنجاب میں یو ایچ ایس، بلوچستان میں بی ایم سی، کے پی کے میں خیبر میڈیکل یونیورسٹی اور اسلام آباد میں شہید بینظیر بھٹو یونیورسٹی کے پاس تھی۔

پی ایم سی کے صدر ڈاکٹر نوشاد شیخ کے مطابق کہ ٹیسٹ کے دوران امیدواروں کو جوابات کی کاربن کاپی ہمراہ لینے کی اجازت تھی، ٹیسٹ کے نتائج رات 9 بجے پی ایم سی کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کر دیے جائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button