
تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے سخت سوال کرنے والی جرمن ٹی وی اینکر نے ٹوئٹر پر اپنے تمام کمنٹس بند کردیے۔
Pakistan Twitter! Ya’ll a lively bunch! But no, sorry — I never switch on replies for any posts because I get rape and death threats. Don’t need that in my life. There are no free speech issues! You have the freedom to tweet; I have the freedom to read or not. Tough cookies! 🍪😆
— Melissa Chan (@melissakchan) November 11, 2022
جرمن ٹی وی اینکر میلیسا چان کا کہنا ہے کہ انہیں کئی بار سوشل میڈیا پر جنسی زیادتی اور قتل کی دھمکیاں مل چکی ہیں۔
عمران خان سے انٹرویو کے بعد کمنٹس بند کرنے سے متعلق سوال پر خاتون اینکر نے کہا کہ اس سے نمٹنے کا یہی طریقہ ہے۔
واضح رہے کہ جرمن ٹی وی اینکر نے عمران خان سے پوچھا تھا کہ آپ تحریک عدم اعتماد کے باعث گئے اقتدار کی واپسی کے لیے شہرت کو بطور ہتھیار استعمال کر کے دارالحکومت کی طرف مارچ کر رہے ہیں ۔ کیا ایسا کر کے آپ خود کو امریکی ٹرمپ، برازیل کے بُلسونیرو اور فلپائنی روڈریگز ڈوٹیرٹے کی فہرست میں شامل نہیں سمجھتے ؟
عمران خان نے اس سوال کا براہ راست جواب نہیں دیا تھا اور کہا تھا کہ ان کی حکومت الیکشن نہیں آکشن کے ذریعے ہٹائی گئی ۔افسوس کہ اپنے دور میں قانون کی حکمرانی کا نفاذ نہیں کرسکا۔