تازہ ترینتحریکخبریں

سلمان احمد نے میجر جنرل فیصل نصیر سے ملاقات کے حوالے سے خرم روکھڑی کے بیان کو مسترد کردیا

 تحریک انصاف کے رہنما سلمان احمد نے کہا ہے کہ میجر ریٹائرڈ خرم روکھڑی نے جو باتیں کیں وہ غلط ہیں ۔ میجر جنرل فیصل نصیر سے ملاقات کے لیے عمران خان نے نہیں کہا ، انہوں نے جو ملاقات کی تھی وہ انفرادی حیثیت میں تھی۔

سلمان احمد نے کہا کہ وزیر آباد واقعے کے بعد میجرجنرل فیصل سے ملاقات کا بھی نہیں کہا گیا، میجر(ر) خرم حمید روکھڑی  کی تین دفعہ ملاقات ہونے کی بات بھی جھوٹ ہے۔ ساری کوشش خرم حمید روکھڑی کی طرف سے تھی، انہوں نےکہا کہ میں میٹنگ کراسکتاہوں،میری اچھی دوستی ہے،خرم حمید اپنے طور پر میجر جنرل فیصل سے ملے، پھر انہوں مجھے کہا کہ آپ بھی چلیں۔

رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ 22 اگست کو مجھے اطلاع ملی تھی کہ خان صاحب پر قاتلانہ حملہ ہونے والا ہے ۔ ایف آئی اے کا نوٹس آیا کہ مجھے گرفتار کیا جائے گا، میں اسی تناظر میں خرم حمید کی کاوشوں کے تحت انفرادی حیثیت میں ملنے گیا۔

سلمان احمد نے کہا کہ اگر قریب موجود ہوں تو اس کا مطلب یہ نہیں کہ ملاقات کر رہا ہو ، مجھے کبھی عمران خان نے نہیں کہا کہ تم جاکر بات کرو۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں چیئرمین تحریک انصاف کے قریبی ساتھی میجر ریٹائرڈ خرم حمید روکھڑی نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے عمران خان کے کہنے پر میجر جنرل فیصل نصیر سے 3 مرتبہ ملاقات کی۔ عمران کے دیرینہ ساتھی میجر (ریٹائرڈ) خرم حمید روکھڑی کا کہنا تھا تیسری ملاقات میں رہنما تحریک انصاف سلمان احمد بھی موجود تھے اور ان ملاقاتوں کے لیے عمران خان سے اجازت لی تھی ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button