تازہ ترینتحریکخبریں

قتل کرنے والوں کو بلٹ پروف شیشوں سے کوئی فرق نہیں پڑتا ، عمران خان

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ میرے قتل کے منصوبہ سازوں کو بلٹ پروف شیشوں سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے۔

ترک میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں عمران خان نے کہا کہ میں پہلے ہی توقع کر رہا تھا کہ کچھ ہو گا ، جب ان لوگوں نے منصوبہ بنایا میں نے چار ماہ پہلے ہی بتادیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ بند کمرے میں 4 لوگوں نے میرے قتل کا منصوبہ بنایا، وہ طاقتور لوگ تھے، میں نے ان کا منصوبہ پہلے ہی بتادیا، جس پر انہوں نے دوسرا منصوبہ بنایا۔

عمران خان نے کہا کہ اس منصوبےمیں مذہبی تاثر دیا گیا تاکہ دھیان ان 4 طاقتور افراد کی طرف نہ جائے۔ حکومت اور وزیر داخلہ نے قومی ٹیلی ویژن پر ایسی وڈیوز چلائیں، جس میں واقعے کا مذہبی تاثر دیا گیا۔قاتلانہ حملے سے مجھے مقبولیت حاصل کرنے کی کوئی ضرورت نہیں، میں واقعے کی آزادانہ تحقیقات چاہتا ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ تحقیقات میں ساری باتیں بتاؤں گا کہ واقعات کس طرح ہوئے، مجھےکئی ماہ سے اس حکومت سے احتجاجی مارچ کی صورت میں وارننگ مل رہی تھیں ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button