تازہ ترینخبریںپاکستان

سوئی گیس کمپنیوں نے گیس قیمتوں میں 237 فیصد تک اضافہ مانگ لیا

سوئی گیس کمپنیوں نے گیس قیمتوں میں 237 فیصد تک اضافہ مانگ لیا ، سوئی ناردرن اور سوئی سدرن نے اضافے کی درخواستیں اوگرا میں جمع کرا دیں۔

اوگرا نے کہا ہے کہ گیس قیمت میں اضافہ رواں مالی سال یکم جولائی سے مانگا گیا ہے۔سوئی ناردرن نے گیس کی اوسط قیمت میں 237 فیصد اضافہ مانگا ہے جس کے تحت قیمتوں میں 1294روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ ہوگا۔

سوئی ناردرن نے گیس کی اوسط قیمت میں 1840روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کرنے کی درخواست کی ہے۔

اوگرا کے مطابق سوئی سدرن نے گیس کی قیمت میں 96 فیصد اضافے کی درخواست کی ہے جس کے تحت قیمت میں 667 روپے 44 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ ہوگا۔

سوئی سدرن نے گیس کی اوسط قیمت 1360 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کرنے کی درخواست کی ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button