تازہ ترینخبریںپاکستان

سانحہ وزیرآباد کے تمام شواہد محفوظ ہیں ، ترجمان گجرات پولیس

ترجمان گجرات پولیس نے کہا ہے کہ سانحہ وزیرآباد کے تمام شواہد محفوظ کیے گئے ہیں، پوری جائے وقوعہ کو تاحال مکمل محفوظ رکھا گیا ہے تاکہ شہادت ضائع نہ ہو۔

 ترجمان گجرات پولیس نے کہا کہ شواہد بروقت اکٹھے نہ ہونے یا ضائع ہونے کا تاثر درست نہیں، پولیس نفری 24 گھنٹے جائے وقوعہ کی حفاظت کے لیے 3 شفٹوں میں ڈیوٹی دے رہی ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ سانحے کے بعد پولیس نے تھانہ سٹی وزیرآباد کے روزنامچے میں حسب ضابطہ رپورٹ درج کی۔ وزیرآباد پولیس نے زخمیوں کے میڈیکو لیگل سرٹیفکیٹ حاصل کیے۔متوفی معظم کا پوسٹمارٹم کرایا گیا، پنجاب فارنزک ٹیموں نے بروقت پہنچ کر جائے وقوعہ سے تمام شواہد اکٹھے کیے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button