تازہ ترینخبریںسیاسیاتپاکستان

ڈی جی آئی ایس آئی کی پریس کانفرنس کو غلط رنگ دیا جارہا ہے ، چوہدری شجاعت

سربراہ مسلم لیگ ق چوہدری شجاعت حسین نے  کہا ہے کہ ڈی جی آئی ایس آئی اور ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس کو غلط رنگ دیا جا رہا ہے۔

 چوہدری شجاعت کا کہنا تھا کہ پریس کانفرنس میں بعض انکشافات ہوئے جس کی کوئی نفی نہیں کرسکتا۔ ہمیں اپنی فوج اور انٹیلیجنس اداروں پر مکمل یقین ہے، اداروں پر فخر ہے اور ہم اداروں کی کارکردگی سے مطمئن ہیں۔

چوہدری شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ لفظ غدار کو اپنی منشا کے مطابق استعمال کرنے والوں کو غداری کی تشریح بتانی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ لانگ مارچ جمہوری حق ہے لیکن فساد یا انارکی نہیں پھیلنی چاہیے، انتشار سے ملکی یا غیر ملکی دشمن فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button