تازہ ترینخبریںسپورٹس

ٹی20 ورلڈکپ : انگلینڈ کامیاب ، نیوزی لینڈ کو ایونٹ میں پہلی شکست

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2022 کے سپر 12 مرحلے میں کے پہلے گروپ کے اہم میچ میں انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کو 20 رنز سے ہرادیا۔ 

نیوزی لینڈ کو رواں ایونٹ کے دوران پہلی ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے جبکہ انگلینڈ کی فتح کے ساتھ اس کے سیمی فائنل میں پہنچنے کے امکانات مزید روشن ہوگئے۔ برسبین میں کھیلے جانے والے اس میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

انگلینڈ کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 179 رنز بنائے، انگلش کپتان جوز بٹلر نے 79 اور ایلکس ہیلز نے 52 رنز کی اننگز کھیلی۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے لوکی فرگوسن نے 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ مچل سینٹنر، ٹم ساؤتھی اور ایش سوڈھی نے ایک، ایک وکٹ لی۔ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 159 رنز ہی بناسکی۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے گلین فلپس نے 36 گیندوں پر 62 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی لیکن اپنی ٹیم کو جیت دلوانے میں ناکام رہے ۔ ان کے علاوہ کین ولیمسن نے 40 جبکہ فن ایلن اور مچل سینٹنر نے 16، 16 رنز بنائے۔

انگلش ٹیم کی جانب سے کرس ووکس اور سیم کرن نے 2، 2 جبکہ مارک ووڈ اور بین سٹوکس نے ایک ایک کھلاڑی آؤٹ کیا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل کھیلے گئے میچ میں سریان لنکا نے افغانستان کو 6 وکٹوں سے شکست دی تھی، جس کے بعد افغانستان ورلڈ کپ سے باہر ہو گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button