تازہ ترینخبریںپاکستان

صدف نعیم چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے انٹرویو کرنا چاہتی تھی

لاہور(فیصل اکبر) پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ میں کوریج کے دوران کنٹینرکے حادثہ میں شہید ہونے والی سنیئر رپورٹر صدف نعیم چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے انٹرویو کرنا چاہتی تھی۔

صدف نعیم نے عمران خان کی رہائش گاہ زمان پارک سے اپنی کوشش کا آغاز کیا لیکن کامیاب نہ ہوئیں اس کے بعد جائے حادثہ تک انہوں نے متعدد بار عمران خان سے انٹرویو کی کوشش کی اور بالآخر آخری کوشش کے دوران وہ موت کے منہ میں چلی گئی۔

حادثے کا شکار ہونے والی صدف نعیم کو اُن کے ساتھی صحافیوں نے نڈر اور انتھک محنت کرنے والی خاتون صحافی قرار دیا ہے۔

صدف نعیم نے ہمیشہ مرد رپورٹرز کے شانہ بشانہ خطرات مول لیکر پیشہ وارانہ فرائض کی ادائیگی کی اور دہشت گردی کے لرزہ خیز واقعات میں بھی کبھی کوریج کرتے ہوئے سب سے آگے نظر آئیں،

یہی نہیں شہر اور شہر سے باہر جہاں بھی اہم ایونٹ کی اطلاع یا اہم شخصیات کی موجودگی کی اطلاع پاتیں تو فوراً خبر کے حصول کے لیے دن رات اور موسم کی پرواہ کیے بغیر پہنچ جاتیں ۔

پیشہ وارانہ فرائض کی ادائیگی اور صحافت کا جنون کی حد تک شوق بالآخر انہیں موت کے منہ میں لے گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button