تازہ ترینتحریکخبریں

پی ٹی آئی سے نہیں ، ن لیگ سے مزید استعفے آئینگے : فواد چوہدری

تحریکِ انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف کے سوشل میڈیا کے فوکل پرسن احمد جواد نے استعفیٰ دے دیا ، پی ٹی آئی سے نہیں، بلکہ ن لیگ سے مزید استعفے آئیں گے۔

تحریکِ انصاف کے دیگر رہنماؤں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کے دوران فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ تھوڑی دیر پہلے جن ایم پی ایز کے نام دیے گئے تھے ، تینوں نے بیان دیا ہے کہ سوال ہی پیدا نہیں ہوتا کہ ہم تحریکِ انصاف چھوڑیں۔

انہوں نے کہا کہ پرسوں کہا گیا کہ شیخ رشید لانگ مارچ میں شریک نہیں ہوں گے، آج یہ کہہ دیا گیا، اس وقت پی ٹی آئی کو وہ طبقہ چھوڑ سکتا ہے، جس نے آگے سیاست نہیں کرنی۔جس نے سیاسی خودکشی کرنی ہے وہ عمران خان کو چھوڑے گا، اس کے علاوہ کون چھوڑے گا یا پھر ریٹ بہت ہائی ہو گا جو علیحدہ بات ہے۔

سابق وفاقی وزیر فواد نے کہا کہ پوری پارٹی عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے، لوگ اس سے جڑ رہے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریکِ انصاف نے آج اسلام آباد کے لیے لبرٹی چوک لاہور سے اپنے لانگ مارچ کا آغاز کر دیا ہے۔ عمران خان اس لانگ مارچ کی قیادت کر رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button