تازہ ترینتحریکخبریں

لانگ مارچ : لاہور کے لبرٹی چوک پر عوام کی بڑی تعداد موجود

تحریکِ انصاف آج اسلام آباد کے لیے لبرٹی چوک لاہور سے اپنے لانگ مارچ کا آغاز کر رہی ہے، چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان مارچ کی قیادت کریں گے۔

لاہور میں پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئی ہیں، لبرٹی چوک پر لانگ مارچ کے شرکاء جمع ہو رہے ہیں۔

دوسری جانب مارچ کے حوالے سے اسلام آباد کیپٹل پولیس نے وفاقی دارالحکومت میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی ہے ، داخلی راستوں پر ناکے متحرک کر دیے گئے ہیں۔

پی ٹی آئی کی جانب سے لاہور سے اسلام آباد تک لانگ مارچ کے روٹ کا اعلان کیا گیا ہے، لاہور کے لبرٹی چوک سے لانگ مارچ شروع ہو کر اچھرہ، مزنگ اور داتا دربار سے ہوتا ہوا آزادی چوک پہنچے گا۔

آزادی چوک لاہور سے لانگ مارچ کے شرکاء جی ٹی روڈ پر مرید کے، کامونکی اور گوجرانولہ سے ہوتے ہوئے ڈسکہ اور سیالکوٹ پہنچیں گے۔

سیالکوٹ سے لانگ مارچ واپس سمبڑیال کے راستے وزیر آباد جی ٹی روڈ پہنچے گا اور وہاں سے گجرات، لالہ موسیٰ اور کھاریاں سے ہوتا ہوا جہلم پہنچے گا۔

جہلم کے بعد لانگ مارچ گوجر خان میں پڑاؤ کرتا ہوا پہلے راولپنڈی پھر وہاں سے اپنی منزل اسلام آباد پہنچے گا۔

کراچی اور کوئٹہ سے لانگ مارچ کے قافلے آج جبکہ جنوبی پنجاب، ملتان اور خیبر پختون خوا سے قافلے بدھ کو اسلام آباد کے لیے روانہ ہوں گے، تمام قافلے 4 نومبر کو اسلام آباد پہنچیں گے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button