تازہ ترینتحریکخبریںسیاسیات

لانگ مارچ، کفن باندھے پی ٹی آئی سپورٹر کا پیغام

پاکستان تحریکِ انصاف کے ایک حمایتی نے کفن باندھ کر لانگ مارچ سے متعلق ویڈیو پیغام ریکارڈ کروایا ہے جو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا ہے۔

کفن باندھے پی ٹی آئی کے سپورٹر کا اپنے ویڈیو پیغام میں فیصل واوڈا کو مخاطب کرتے ہوئے کہنا  ہے کہ آپ نے اپنی پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ لانگ مارچ میں آپ کو خون ہی خون اور لاشیں ہی لاشیں نظر آ رہی ہیں۔

پی ٹی آئی سپورٹر کا کہنا ہے کہ ہم نے خود بطور پاکستانی، آذاد، خود مختار ملک کے لیے اپنے سروں پر کفن باندھ لیا ہے اور پورے جوش و جذبے کے ساتھ اپنے لیڈر کی کال پر لانگ مارچ کے لیے لبرٹی چوک پر کھڑے ہوں گے۔

پی ٹی آئی سپورٹر نے اپنے پیغام میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو بھی پیغام دیا ہے۔

کفن باندھے شخص کا کہنا ہے کہ عمران خان صاحب کبھی پارٹی ورکر کو بھی اپنے ساتھ ملا کر چلیں ہماری وفا میں آپ کسی قسم کی کوئی کمی نہیں دیکھیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button