تازہ ترینخبریںپاکستان

عمران اور سلمان اقبال تحقیقات میں شامل ہوں ، خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ عمران خان اور سلمان اقبال کو خود رضاکارانہ طور پر تحقیقات کا حصہ بن کر معلومات سامنے رکھنی چاہئیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر ارشد شریف کے ساتھ ان کی تھوڑی سی بھی کمٹمنٹ ہے تو تفتیش میں شامل ہو کر اپنے پاس موجود ثبوت سامنے رکھیں۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ اگر یہ کمیشن میں نہیں آتے تو پھر دال میں کچھ کالا ہے۔ اگر یہ سیاست یا اپنا میڈیا ہاؤس چلانے کے چکر میں مظلومیت کا کارڈ کھیل رہے ہیں تو اس سے بڑی بددیانتی نہیں ہوسکتی۔

واضح رہے کہ پشاور میں وکلا کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا تھا کہ انہوں نے سینئر صحافی اور اینکر پرسن ارشد شریف کو ملک چھوڑنے کا مشورہ دیا۔

عمران خان نے کہا کہ کوئی کچھ بھی کہے، انہیں پتا ہے کہ ارشد شریف کی ٹارگٹ کلنگ کی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button