تازہ ترینخبریںسپورٹس

چیف سلیکٹر کو گھر چلے جانا چاہیے، عاقب جاوید

سابق کرکٹر عاقب جاوید نے کہا ہے کہ زمبابوے کے خلاف ہار کے بعد چیف سلیکٹر کو گھر چلے جانا چاہیے جب سے یہ ٹیم سلیکٹ ہوئی ہے کوئی مطمئن نہیں ہے۔

عاقب جاوید نے کہا کہ ہماری ٹیم اپنے نمبر سے پیچھے ہٹ نہیں رہی، ، ہم تقریباً ٹورنامنٹ سے باہر نظر آ رہے ہیں۔

عاقب جاوید نے کہا کہ اچھا کپتان ہوتا تو پتہ ہوتا مسئلہ کہاں آ رہا ہے، یہاں تو یہ ہو رہا ہے کہ تو کپتان اور میں وائس کپتان بس۔ شاہین آفریدی 70 فیصد فٹ ہیں، اگر فخر فٹ نہیں تھا تو اُسے کیوں لیکر گئے، لگ رہا ہے ہم گیم سے باہر ہیں۔

سابق کرکٹر کاکہنا تھا کہ رمیز راجہ کے پاس سارے پاور ہیں، ڈھونڈنے سے اگلی پلیئنگ الیون مل جائے گی۔ اگر شاداب ٹیم میں چار یا پانچ پر بیٹنگ کر رہا ہے تو اس سے شرمناک بات کوئی نہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button