تازہ ترینتحریکخبریں

سائفر من گھڑت کہانی تھی تو ڈی مارش کی کیا ضرورت تھی ؟ شاہ محمود قریشی

تحریک انصاف کے نائب چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ہم سیاسی عدم استحکام کے خواہاں نہیں ہیں ، مشکلات سے نکلنے کا واحد راستہ انتخابات ہیں۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ملک میں عدم استحکام ہے، سیاسی عدم استحکام عدم اعتماد کی منصوبہ بندی سے شروع ہوا تھا ، کڑی سے کڑی ملتی گئی ہماری معیشت اور سیاست کی صورتحال سامنے ہے، عدم استحکام ہم نے پیدا نہیں کیا، ہم حل پیش کر رہے ہیں، انتخابات کرانے سے ملک میں استحکام آئے گا۔

سابق وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ سائفر من گھڑت بیانیہ ہرگز نہیں، سائفر ایک حقیقت تھی اور ہے، کامرہ کی نشست میں، میں بھی موجود تھا، من گھڑت کہانی تھی تو ڈی مارش کی کیا ضرورت تھی، سفیر نے واشنگٹن میں نشست کا خلاصہ بھیجا، سفیر نےکہا گفتگو کی نوعیت سفارتی نہیں تھی، اس میں دھمکی تھی، سائفر پر نہ بیانیہ گھڑا نہ گھڑیں گے، ہم نے سفیر کے بیان کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال نہیں کیا۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ملاقاتیں ہوتی ہیں تاہم دیکھنا چاہیے کہ کیا ہم نے آئین اور جمہوریت کے برعکس کوئی مطالبہ  کیا، ہم نے بار ہا کہا کہ ہمارا ایک نکاتی مطالبہ ہے کہ ملک کو دلدل سے باہر نکالنےکا واحد راستہ شفاف انتخابات ہیں،  اگر کوئی قابل ذکر بات ہے تو پچھلے دنوں لاہور کی کانفرنس میں جو نعرے بازی ہوئی اس کا نوٹس لینا چاہیے تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button